پی ٹی آئی کو آج کے احتجاج کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو آج کے احتجاج کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی،جب غنڈہ گردی ہوگی تو پھر رکاوٹیں کھڑی کرنا مجبوری ہے، گنڈاپور سب کچھ عمران خان کی ایماء پر کررہا ہے، کیا ایک وزیراعلیٰ کا کام دھمکیاں دینا اور پنجاب پر چڑھائی کرنا رہ گیا ہے۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دی وہاں علی امین گنڈاپور نے گالیاں دیں، پھر کہا کہ علی امین گنڈاپور نے کہا ڈھول لے کر لاہور آؤں گا اور دھمکیاں دیں، وزیراعلیٰ نے بندوق کے ساتھ گاڑیوں کے شیشے توڑے، اڈیالہ جیل میں بیٹھے بدمعاش نے بدمعاش علی امین کو وزیراعلیٰ لگایا، پنجاب میں گورننس کی بات کی جاتی ہے، لوگوں کو کسان کارڈ صحت تعلیم کیلئے کام ہورہا ہے، جبکہ کیا گنڈاپور کا کام دھمکیاں دینا اور پنجاب پر چڑھائی کرنا رہ گیا ہے، پی ٹی آئی کو آج کے احتجاج کی کوئی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

علی امین نے کہا کہ اجازت نہ بھی ملی تو آئیں گے، پنجاب پولیس ان کی دھمکیاں سننے ماریں کھانے کیلئے نہیں ہیں،سرکاری مشینری کا استعمال کیا گیا ۔ جب غنڈہ گردی ہوگی تو پھر پنجاب حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنا مجبوری ہے، علی امین سب کچھ عمران خان کی ایماء پر کررہا ہے، علی امین اسلام آباد میں جلسے میں گالیاں دیں تو بیرسٹر گوہر نے معذرت کی تھی جس پر عمران خان نے کہا علی امین نے بالکل ٹھیک کہا ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء زین قریشی نے کہا کہ اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ جلسہ احتجاج میں تبدیل کیوں ہوا؟این اوسی ہمیں نہیں دے رہے تھے، دفعہ 144نافذ کردی گئی، جہاں این اوسی دیتے تو وہ بھی شہر سے باہر جلسہ کرنا پڑتا لیکن پھر راستے بند کرتے اور ظلم وفسطائیت کا سامنا کرنا پڑتا، عمران خان کا ماننا تھا کہ شہر سے 15کلومیٹر دور جلسہ ہمارے کسی کام کا نہیں ہے۔
ہم پی ٹی آئی کا جلسہ بنانے کی بجائے عدلیہ کی آزادی اور آئین قانون کی پاسداری اور حقوق کیلئے عوام نے باہر نکلنا ہے، آپ لوگوں نے دیکھا کہ آج پنڈی اور ملک کے عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے۔اور کہا کہ عمران خان کے بیانیئے کے ساتھ کھڑے ہیں ملک میں اعلیٰ عدلیہ، آئین کے ساتھ جو مذاق کیا جارہا ہے، اس کیخلاف باہر نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اسٹریٹجی ہے کہ ایک امپورٹڈ اور فارم 47کی حکومت بازور بازو 26ویں آئینی ترمیم لانا چاہتی ہے، آئینی ترمیم پاکستان کے آئین کی شکل کو بگاڑنا چاہتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر