وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور قافلے کے ساتھ پتھر گڑھ سے واپس پشاور چلے گئے

اٹک (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور احتجاج ختم کرکے قافلے کے ساتھ پتھر گڑھ سے واپس پشاور چلے گئے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ ٹکراؤ نہیں چاہتے، اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے۔ دوبارہ آئیں گے اور سیدھے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ گنڈا پور قافلے کے ساتھ پتھر گڑھ سے واپس پشاور چلے گئے۔
وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج کے علاقے میں پہنچنے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی احتجاج کا وقت ختم ہوا، پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا حکم ریڈ لائن ہے، یہ تحریک جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو اڈیالہ تک جائیں گے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی، دما دم مست قلندر ہونے والا ہے، پنجاب حکومت اپنا کام کرے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا نے کارکنوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ کے تمام اضلاع سے جلسے کیلئے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے، قافلے میں شامل تمام لوگ صوابی میں مقررہ جگہ پہنچیں اور احتجاج ختم ہونے تک تمام حلقوں کے قافلے واپس نہیں ہوں گے۔ ادھر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جیل میں بیٹھا فسادی اور بہروپیا جو چاہتا ہے وہ نہیں ہوگا، دہشت گردوں کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک ہوگا، فتنہ گروپ کو راولپنڈی میں فساد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر