علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ختم کرنے سے انکار

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ختم کرنے سے انکار، کارکنان کا ہر صورت احتجاج جاری رکھنے پر اصرار، رہنماوں کی گاڑیوں کو گھیر کر احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر شدید احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج کے علاقے میں پہنچنے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی احتجاج کا وقت ختم ہوا، پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا حکم ریڈ لائن ہے،یہ تحریک جاری رہے گی، بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو اڈیالہ تک جائیں گے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرنے اور کارکنان اور واپس جانے کی ہدایت کرنے پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

کارکنان نے احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کسی صورت واپس نہیں جائیں گے، احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر مشتعل ہونے والے کارکنان نے پارٹی رہنماوں کی گاڑیوں کا گھیراو بھی کر لیا اور مطالبہ کیا کہ احتجاج کیے بنا واپس نہیں جائیں گے۔ دوسری جانب راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔
پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کرتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر بھی شدید تشدد کیا گیا۔ پولیس نے صحافیوں کے کیمرے اور موبائل چھین کر متعدد صحافیوں کو گرفتار کر لیا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر