پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند

اٹک (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخو اہ اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے ، پولیس کی بھاری نفری تعینات،موٹر وے ایم ون اور جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں ہیں، بتایا گیا ہے کہ اٹک خورد کے مقام سے جی ٹی روڈ جزوی طورپربند ہے جبکہ، خیبرپختونخواہ سے پنجاب داخلے کیلئے سڑک ایک طرف سے کھلی ہے۔
سڑک کے اطرف کنٹینرز موجود ہے۔پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جی ٹی روڈاٹک پل،فقیرآباد،لارنس پوراور واہ گارڈن کے مقامات ، موٹر وے ایم ون چھچھ انٹرچینج، ہروپل اور کٹی پہاڑی کے مقامات سے بند ہے جبکہ تمام راستوں پر کنٹینرز لگادئیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے مواصلاتی نظام مفلوج ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے ضلع اٹک میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی ہے، ضلع بھر میں ہرقسم کے اجتماع، دھرنوں،ریلیوں،جلسے اورجلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی میں احتجاج کرنے کے پیش نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی اور رینجرز کو طلب کرلیاتھا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔ حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی اور ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا تھا۔ حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی تھی ر ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
راولپنڈی ڈویژن میں اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبرتک کیا گیا تھا۔ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات کی گئیں تھیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے اور امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر