راولپنڈی‘جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع جہلم اور اٹک میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا عدالت میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنا غیر قانونی ہے. درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جب بھی جلسے یا احتجاج کی کال دیتی ہے تو دفعہ 144 نافذ کردی جاتی ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب سے جاری حکم نامے کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران راولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی، جبکہ اسلحہ رکھنے اور نمائش پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے. حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو پابندی سے استثنیٰ ہوگا حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے اس لیے امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھ دیا تھا یاد رہے کہ 23 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ 28 ستمبر بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے جس کے این او سی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر