وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی احتجاج کے لیے روانہ

پشاور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے قافلے راولپنڈی احتجاج کے لیے روانہ ہوگئے ہیں اس سے قبل صوابی میں ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس، کرین اور فائر فائٹر کی گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی تھیں جن کے ساتھ ریسکو کے40سے زائد اہلکار بھی موجود ہیں. نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور راہنماؤں کی احتجاج میں شرکت کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلحہ ساتھ نہ رکھنے اور قافلے میں موجود مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے دوسری جانب راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج میں خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے اٹک خورد کے مقام پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں. پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں راستے بند کرنے کا تاحال کوئی حکم نہیں ملا پنجاب کی طرف قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر راولپنڈی میں جلسے کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست واپس لے لی تھی انہوں نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر تے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ اور عدالتوں نے ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دینی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر