پنجاب میں متوقع بارشیں پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 64 ملی میٹر، چکوال 22 ، سرگودھا 25 ،شیخوپورہ 42 ،گوجرانوالہ، منڈی بہاالدین 22 اور ساہیوال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری، نارووال، سیالکوٹ جھنگ، قصور، جوہر آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے بارشوں کا سپیل 1 اکتوبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، پنجاب کے تمام دریاؤں، ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں، نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلد از جلد ممکن بنائیں‘ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر