بیروت کے مضافات میں حزب اللہ کے ہیڈ کواٹرز پر اسرائیلی حملہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کی سینٹرل کمانڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے آج بروز جمعہ کہا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے ہیڈ کواٹرز پر کیا گیا ہے۔ حزب اللہ سے منسلک المنار ٹی وی پر اسرائیلی حملے کے بعد اٹھنے والے سیاہ دھوئیں کے بادل دکھائے گئے۔

لبنانی زرائع ابلاغ کے مطابق حملے کے فوری بعد اس علاقے میں بڑے پیمانے پر ایمبولینسوں کو جاتے دیکھا گیا۔ لبنانی دارلحکومت بیروت کے مضافات میں داہیہ پر جمعے کی شام کیے گئے اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) میں اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے ختم ہونے کے تھوڑی دیر بعد کیے گئے۔

بینجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا، ”میرا ملک جنگ کا شکار ہے، وہ اپنی زندگی کے لیے لڑ رہا ہے۔

ہمیں ان وحشی قاتلوں کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہوگا۔ وہ صرف ہمیں تباہ نہیں کرنا چاہتے، وہ ہماری مشترکہ تہذیب کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم سب کو ظلم اور دہشت کے تاریک دور میں واپس لانا چاہتے ہیں۔‘‘
نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اسرائیل جنوبی لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

لبنانی وزیر صحت کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی حملوں میں پچیس افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک ہی خاندان کے نو افراد بھی شامل تھے۔ جبکہ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں سات سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دریں اثنا، اپنی تقریر میں اسرائیلی وزیر اعظم نے اس تنازعے کا الزام اسرائیل کے روایتی دشمن ایران پر عائد کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل سات محاذوں پر تہران کے خلاف اپنا دفاع کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ایران میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں اسرائیل مار نہیں کر سکتا اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کے بارے میں سچ ہے۔‘‘ نیتن یاہو نے تالیاں بجاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے بھیڑوں کی طرح قتل عام کا شکار ہونے کی بجائے ناقابل یقین جرات کے ساتھ صورتحال کا مقابلہ کیا ہے۔

‘‘ ان کی اس تقریر کے دوران ایرانی اور کچھ دیگر مندوبین ہال سے باہر چلے گئے۔
نیتن یاہو نے کہا، ”میرے پاس اس اسمبلی اور اس ہال سے باہر کی دنیا کے لیے ایک اور پیغام ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔‘‘

نیتن یاہو مزید کہا تھا کہ اسرائیل آنے والے دنوں میں لبنان کے لیے جنگ بندی کی تجاویز پر بات چیت جاری رکھے گا جبکہ واشنگٹن نے خبردار کیا ہے کہ مزید کشیدگی سے اطراف کے شہریوں کی وطن واپسی مشکل ہو جائے گی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز ایران کے حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کے ساتھ جنگ بندی کے عالمی مطالبے کو مسترد کر دیا تھا ۔ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر جاری اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہو چکے ہیں اور علاقائی جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جنگ اس صورت میں ختم ہو سکتی ہے، جب ایران کی حمایت یافتہ حماس کے عسکریت پسند جنہوں ہتھیار ڈال دیں اور غمالیوں کو واپس کر دیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں جنگ کا آغاز حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے سے ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 1205 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

حماس کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 251 یرغمالیوں میں سے 97 اب بھی غزہ میں قید ہیں، اسرائیلی فوج کے مطابق جن میں سے 33 ہلاک ہو چکے ہیں۔

حماس کے زیر انتظام علاقے کی وزارت صحت کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جوابی فوجی کارروائیوں میں کم از کم 41،495 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں۔ اقوام متحدہ نے ان اعداد و شمار کو قابل اعتماد قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر