خیبرپختونخواہ قرض کے خاتمے کیلئے خصوصی اکاونٹ بنانے والے پہلا صوبہ بن گیا

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخواہ قرض کے خاتمے کیلئے خصوصی اکاونٹ بنانے والے پہلا صوبہ بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جس نے قرض اتارنے کیلئے اکاؤنٹ بنا دیا ہے، اس اکاؤنٹ سے اگلے 10 دنوں میں صوبہ کے مکمل قرض کا 5 فیصد ٹوکن ادائیگی کر دی جائے گی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخواہ مزمل اسلم نے مزید بتایا ہے کہ دو سال پہلے پاکستان کا مجموعی قرض 43 ہزار ارب روپے تھا، پی ڈی ایم حکومت کے دو برسوں میں پاکستان کا قرض 71 ہزار ارب روپے تک پہنچ چکا، اس کے مقابلے میں خیبرپختونخوا کا قرض صرف ساڑھے 600 ارب روپے ہے۔ صوبہ سندھ پر ایک ہزار ارب سے اوپر کا قرض ہے، اس کے علاوہ قرض کے پیسوں سے گندم خریدی ہے جو تقریبا 500 ارب ہے۔

صوبہ پنجاب پر 1700 ارب کا قرض ہے، ایک ہزار ارب روپے گندم کے دینے ہیں، سندھ پر پنشن بقایاجات 6 ہزار ارب روپے جبکہ پنجاب پر تقریباً 10 ہزار ارب روپے ہیں۔ مزمل اسلم نے سوال اٹھایا ہے کہ میڈیا پر سندھ اور پنجاب کے قرضوں کی تفصیلات کیوں نشر نہیں ہوتیں؟۔ پنجاب اور سندھ والے میڈیا کو اشتہارات دیتے ہیں، اس لیے ان کا قرض نہیں بتایا جا رہا۔ یہاں واضح رہے کہ وزارت خزانہ بھی پاکستان کے قرضوں کا حجم 71 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر جانے کی تصدیق کر چکی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا گیا ہے کہ جون 2024 تک مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم 71.2 ٹریلین روپے تھا جس میں 47.2 ٹریلین روپے ملکی اور 24.1 ٹریلین روپے کے بیرونی قرضے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر