تحریک انصاف کے ایم این اے عادل بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کے ایم این اے عادل بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی تردید۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا، سنی اتحاد کونسل میں وابستگی کا سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے، ن لیگ میں شمولیت کی کوئی دستاویز جمع نہیں کرائی۔

عادل بازئی نے مزید کہا کہ میڈیا میں گزشتہ کئی ماہ سے میری ن لیگ میں شمولیت بارے غلط خبریں چل رہی ہیں، میں تحریک انصاف میں تھا، ہوں اور رہوں گا۔ یاد رہے کہ عادل بازئی کوئٹہ سے تحریک اںصاف کی حمایت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک اںصاف کے لاہور سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر