القادرٹرسٹ اور توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کو سزا دینے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، ان دونوں کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی نہیں بنتی، بشریٰ بی بی کو جان بوجھ کر تاخیری حربے اپنا کر جیل میں رکھا گیا ہے، ملک میں آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔
انہوں نے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی پر صرف ایک کیس ہے، بشریٰ بی بی کو جان بوجھ کر تاخیری حربے اپنا کر جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی ایک غیرسیاسی خاتون ہیں، بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھ کر بانی پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان کو خود بھی معلوم ہے اگر سزا سنائی تو دوسری عدالت سے سزا فوری ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں ان آئینی ترامیم کو میں شیطانی ترامیم کہتا ہوں، لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے تاکہ لوگ غیر آئینی ترامیم کیلئے ووٹ دیں، ایک خاص حکمران ٹولے کے مفادات کیلئے سارا کھیل رچایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں ایک خاص مقصد کے لئے ان لوگوں کو بٹھایا گیا ہے، پی ٹی آئی آخری سانس تک ترامیم کی مخالفت کرے گی، ملک میں آئینی ترمیم صرف ایک فرد واحد کیلئے لائی جارہی ہیں، آئینی ترامیم بانی پی ٹی آئی کو مزید نقصان پہنچانے کیلئے لائی جارہی ہیں۔
ہمارے ایم این ایز کے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ایم این ایز کہیں نہیں جاسکتے، ہم آئین کے تحفظ کے لئے ملک میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پارٹی بن چکا ہے، ملک میں بحران کی وجہ صرف الیکشن کمیشن ہے، ملک لوٹنے والوں کو جو بھی پناہ دے گا وہ ملک کا دشمن ہے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے لیکن یہ ہمیں جلسے کیلئے جگہ ٹھیک نہیں دیتے۔ کونسا جلسہ دو بجے ہوتا ہے یہ ہمیں جلسے کیلئے دو بجے کا وقت دیتے ہیں۔ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اس کو ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا کل لیاقت باغ میں ہم بھر پور احتجاج کرینگے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر