آئینی ترامیم میں قاضی فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کر سکتے ، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علماءاسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں قاضی فائز عیسیٰ کو سپورٹ نہیں کر سکتے ،قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ جان بوجھ کر دیا جو کہ قوم کے دباو پر واپس ہوا، آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا اور ہم اس پر غور کریںگے اور اپنی رائے دیں گے،پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءجے یو آئی (ف)نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ دانستہ طور پر دیا جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور قوم کا دباو بڑھا پھر انہوں نے فیصلہ واپس لیا۔
ہم اصول کو چھوڑ کر گورنر جیسے عہدوں کیلئے اپنا موقف نہیں چھوڑ سکتے۔

ہم نے آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کو بھی ڈرافٹ بنانے کا کہا۔ ہمیں حکومت نے الگ ڈرافٹ بتایا اور پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس الگ ڈرافٹ ہے۔سٹیبلشمنٹ کی دلچسپی موجودہ ترامیم میں کتنی تھی حکومت کو اس حوالے سے پتا ہے۔ ادارے کو اگر متنازع بنایا جائے تو اس سے اچھا تاثر نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہم نے آئینی ترامیم پر مذاکرات کی درخواست کی جس کے بعد حکومت کی جانب سے ہمارے پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شیئرکیا گیا مگرساتھ ہی ہم سے یہ حلف بھی لیا گیا کہ اس ڈرافٹ کو کسی اور کے ساتھ شیئر نہیں کرنا۔مولانا عبدالغفورحیدری نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد حکومت نے یہ سلسلہ ہی روک دیا پھراس کے بعد ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔
پیپلزپارٹی کا ڈرافٹ ہمیں نہیں ملا کہ اس میں کیا بات تھی حکومت کے ڈرافٹ سے جوہم نے اخذ کیا اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تھی۔ ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید پیپلز پارٹی حکومت سے مل کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے ۔پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ ڈرافٹ دیکھ لیں پھر مذاکرات کرتے ہیں۔ حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں ہے یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے؟۔ہمیں قانون سازی کرنی ہے اور آئین جو میثاق ملی کہلاتا ہے وہ اگر اتنا مخفی ہو تو کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟ ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر