میری شوریٰ نے کہا حکومت کے ساتھ نہیں جانا، آئینی ترمیم مسترد کرو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ میری شوریٰ نے کہا حکومت کے ساتھ نہیں جانا، آئینی ترمیم مسترد کرو۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری شوریٰ نے کہا حکومت کے ساتھ نہیں جانا، آئینی ترمیم مسترد کرو، مجھے معلوم ہے اس میں بہت ساری چیزیں غلط ہورہی ہیں، پارلیمان کے اندر ووٹ سے کسی بھی غیر آئینی اقدام کو روکیں گے۔
مسودہ اور تجاویز ہمارے ہاتھ آجائیں پھر آگے بڑھا جائے گا، جب ہمارےپاس مسودہ ہوا تو پھر ہی کسی سے بات کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی وفد میں سلمان اکرم راجا، حامد رضا، اخوانزادہ حسین شامل تھے۔

ملاقات میں آئینی ترمیم اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

جے یوآئی ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تیار ہی نہیں ہوا، ہم اپوزیشن کا حصہ ہیں اور رہیں گے، معاشرے کیلئے بہتر قانون سازی ہوئی تو حکومت کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ ملاقات سے قبل سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا حال احوال پوچھیں اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوگی، حکومت آئینی ترمیم لارہی ہے ہم اس معاملے پر بات کریں گے، حکومت نے پہلے لوگ جبری طور پر اٹھائے اب ایسا نہیں ہوگا، حکومت کو پیغام ہے کہ ہمارے ایم این ایز پورے ہیں۔
سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہیں، ہم نے پاکستان کو صحیح معنوں میں فلاحی ریاست بنانا ہے، ہم ایک عوامی تحریک کے طور پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتیں ساتھ دیں گی۔ مولانا فضل الرحمان سے خوش آئندہ گفتگو ہوئی ہے۔مزید برآں پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ہے، جبکہ راؤف حسن کو پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ بنادیا گیا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دونوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر