غزہ میں اسرائیلی حملے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے، امدادی کارکنان

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح غزہ شہر میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود بسال نے اے ایف پی کو بتایا، “مشرقی غزہ شہر میں بوستان خاندان کے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ہم نے 11 شہداء کی لاشیں نکال لی ہیں جن میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ غزہ شہر کے التفاح محلے میں شجاعیہ سکول کے قریب ہوا۔

بسال نے کہا، “امدادی کارکن لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔”

اسرائیلی فوج نے اس حملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بسال نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے رات بھر حماس کے زیرِ انتظام علاقے کے بعض دوسرے حصوں میں بھی اسی طرح کے حملے کیے جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ شمال مغربی غزہ شہر میں پانچ افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب دار الارقم سکول کے قریب لوگوں کے ایک گروپ پر فضائی حملہ ہوا۔

بسال نے مزید کہا کہ جنوبی خان یونس گورنری کے علاقے المواصی میں ایک حملے میں تین دیگر افراد ہلاک ہو گئے جہاں دسیوں ہزار بے گھر فلسطینیوں نے پناہ حاصل کر رکھی ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر