اسرائیل کے لبنان پر وحشیانہ حملے جاری، ہلاکتوں کی تعداد 570 سے بڑھ گئی، 1800 سے زائد زخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے کل سے اب تک لبنان کی شہری آبادیوں پر میزائل برسا دیئے، وحشیانہ حملوں میں جاں بحق لبنانیوں کی تعداد 570 سے تجاوز کرگئی جبکہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہوچکے۔
بیروت پر تازہ حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ابراہیم قبیسی شہید ہوگئے جبکہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کیلئے سینکڑوں لبنانی شہری شام میں داخل ہوگئے۔
اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کردیئے گئے۔لبنان پر لائیو ٹی وی شو میں شریک ایک صحافی بھی میزائل حملے کا نشانہ بن کر زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغ دیئے۔
حزب اللہ کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ادھر عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر حملہ کیا۔
امریکا اور چین اپنے شہریوں کو لبنان سے نکلنے کا کہہ چکے ہیں جبکہ کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کیلئے پروازیں روک دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے خلاف مختصر آپریشن چاہتے ہیں لیکن وقت زیادہ بھی لگ سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر