اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم، عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو احتجاجی تحریک لیڈ کرنے کا ٹاسک دیدیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلیشمنٹ سے رابطے ختم کرتے ہوئے احتجاجی تحریک لیڈ کرنے کی ہدایت دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہر صورت راولپنڈی جلسے میں پہنچنے اور جمعرات و جمعے کی احتجاجی ریلیوں کی تیاریوں کی ذمہ داری دی ہے، اس کے علاوہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو راولپنڈی کے بعد لاہور میں دوبارہ جلسہ کرنے کا بھی ٹاسک دیا، لاہور جلسے میں لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہر قسم کے رابطے ختم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت احتجاجی تحریک کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں، بے شک خیبرپختونخوا کی حکومت ختم ہوتی ہے یا گورنر راج لگتا ہے تو بھی کشتیاں جلا کر آئینی ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک کو لیڈ کرنا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک میں نے ہی دیا تھا لیکن اب اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی کیوں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا ہے، اس کے بعد مذاکرات کے تمام راستے بند کردیئے جائیں۔ بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ ہدایات منگل کے روز اس وقت جاری کی گئیں جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے ان سے جیل میں ملاقات کی، جیل ذرائع سے پتا چلا کہ ملاقات میں پارٹی امور و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، یہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر