بجلی صارفین کا 30 ستمبرسے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں بجلی صارفین کا 30 ستمبر سے 200 یونٹ تک کا 3 ماہ کا ریلیف ختم ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق بجلی کے صارفین کے لیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف 30 ستمبر کو ختم ہو جائے گا اور یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 تک بڑھ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.12 روپے بڑھ کر 23.59 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے بڑھ کر 30.07 روپے ہو جائے گا۔

علاوہ ازیں 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہو جائے گا جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024ء میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا، حکومت نے اضافے سے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلئے استثنیٰ دیا تھا۔وفاقی حکومت نے 50 ارب سبسڈی سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر