ایران میں بھی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان پر شدید تنقید

تہران (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے بعد ایران میں بھی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر طالبان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا،طالبان کے دوسرے ممالک میں تعینات مندوبین کی جانب سے ان ملکوں کے قومی ترانوں کے چلنے کے موقع پر احتراما کھڑے نہ ہونے کی وجہ سے طالبان تحریک کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل پشاور میں ایک تقریب کے دوران افغان ناظم الامور کی طرف سے قومی ترانے کے بجائے جانے کے موقع پر حسب روایت کھڑے نہ ہونے کے بعد تہران میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے طالبان رہنما بھی ایسے ایک معاملے میں تنقید کی زد میں ہیں،ایرانی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا کے امور کے سربراہ نے افغانستان کے سفارتخانے کے ناظم الامور کو اسلامی اتحاد کانفرنس میں افغان ایلچی کے غیر معمولی اور ناقابل قبول رویئے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرکے ان سے سخت احتجاج کیا،ایرانی میڈیا کے مطابق ان سے ایرانی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا گیا، تہران میں اسلامی اتحاد کی 38ویں کانفرنس کے لئے طالبان کے ایلچی شیخ عزیز الرحمان منصور ایرانی قومی ترانہ بجانے کے دوران باقی حاضرین کے برعکس کھڑے نہیں ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر