اسرائیلی بربریت کی انتہا، فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینک دیں

مقبوضہ غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کے مغربی کنارے میں اسرائیلی بربریت کا ایک اور اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں چھت سے پھینک دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ فلسطینی حکام کے مطابق تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ پھینکے گئے افراد مر چکے تھے یا زندہ تھے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی لاشیں چھت سے پھینکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ اسرائیل فوج لاشیں پھینکنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنین شہر کے قریب آپریشن میں7فلسطینیوں کو شہید کیا، آپریشن کے دوران صحافیوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کے وسطی، شمالی اور جنوبی حصوں میں حملوں میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 28فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک 41ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر