پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، آٹھ فوجی اور سات شدت پسند ہلاک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستانی حکام کا کہنا ہے پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے دو الگ واقعات میں کم از کم آٹھ پاکستانی فوجی اور سات عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع نے آج بروز جمعہ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نےجمعرات کی شب جنوبی وزیرستان کے علاقے میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس میں چھ فوجی ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان نصف شب کے قریب فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا، جو کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ جنوبی وزیرستان، افغان سرحد کے قریب پاکستان کے سب سے زیادہ غیر مستحکم علاقوں میں سے ایک ہے، جس پر کسی زمانے میں القاعدہ اور افغان طالبان سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کا کنٹرول تھا۔

بعدازاں ان عسکریت پسندوں کو 2014ء میں پاکستانی فوج کے ایک آپریشن میں سرحد کے اس پار افغانستان میں دھکیل دیا گیا تھا۔

تحریک طالبان پاکستان اگرچہ افغان طالبان سے الگ ہے تاہم یہ دونوں عسکریت پسند گروہ سنی اسلام کی ایک ہی سخت گیر تشریح کی پیروی کرتے ہیں۔ پاکستان میں کئی دہائیوں سے جاری تشدد میں تقریباً 80,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اسی علاقے میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پاکستانی سرحدی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم دو پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے۔

اس کے علاوہ جمعرات کی شب سات طالبان جنگجوؤں کے ایک گروپ کو پاکستانی فوجیوں نے اس وقت ہلاک کر دیا، جب وہ افغان سرحد عبور کر کے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سرحد پار سے ہونے والے حملوں نے اسلام آباد اور کابل کے مابین تعلقات کشیدہ کر دیے ہیں۔ افغانستان میں افغان طالبان کا کنٹرول ہے، جنہیں تجزیہ کاروں کے مطابق کبھی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت حاصل تھی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر