غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر26ماہ کی بلند ترین سطح پر کھڑے ہیں،پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے۔ میڈیا کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ نے ملکی معیشت کی تازہ صورتحال اور معاشی استحکام سے آگاہ کیا، وزیرخزانہ نے معاشی اشاریوں میں نمایا ں بہتری سے آگاہ کیا،پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہے، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر26ماہ کی بلند ترین سطح پر کھڑے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر میں ترسیلات زر کی مضبوطی اور تسلسل کا کردار نمایاں ہے۔
آئی ٹی برآمدات اب 300ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہوگئی۔ 300ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر ہمارے برآمدی شعبے کیلئے اچھی خبر ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں مسلسل اور مستحکم اضافہ خوش آئندہ ہے۔

مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلا لیا ہے، آئی ایم ایف ہمیں قسطوں میں رقم فراہم کریگا جس کیلئے شرا ئط کو پورا کرنا ہوگا، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں،وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست ممالک نے عالمی مالیاتی فنڈ کوپاکستان کا قرض رول اوور کرنے کا بتادیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل پاور سیکٹر اصلاحات ہیں۔آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی، آئی ایم ایف 5 ارب ڈالر دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے حصول میں مدد دےگا۔آئی ایم ایف قرض کی ساری رقم یک مشت نہیں دے گا ۔ وزیر مملکت علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کریں گے تو قسط جاری ہوگی۔ آئندہ چار سال میں 100 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر