مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، سعودیہ عرب ممالک میں پہلے نمبر پر آگیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)مصنوعی ذہانت کے عالمی انڈیکس میں سعودی عرب عالمی سطح پر 14ویں اور عرب ممالک میں پہلے نمبر پر آ گیا اقوام متحدہ کی طرف سے منظور شدہ مصنوعی ذہانت کے لئے عالمی انڈیکس کی نمائندگی ایڈوائزری بورڈ برائے آرٹیفیشل انٹیلی جنس دنیا کے 83ممالک میں کرتا ہے. سعودی عرب مصنوعی ذہانت کے لئے حکومتی حکمت عملی کے معیار میں عالمی سطح پر پہلا مقام حاصل کرتا رہا ہے سعودی عرب مصنوعی ذہانت میں دنیا کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک بھی بن گیا.

انڈیکس میں 17مقامات کی ترقی حاصل کی ہے سعودی عرب نے اس انڈیکس میں مصنوعی ذہانت کے تجارتی معیار میں عالمی سطح پر ساتواں مقام حاصل کیا ہے یہ چیز مصنوعی ذہانت کے شعبے کو اپنانے اور ترقی دینے اس کی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنے اور اس شعبے میں قومی صلاحیتوں کی تعمیر کے عزم کی تصدیق کرتی ہے. سال2019 میں شروع مصنوعی ذہانت کے اس انڈیکس کو سات اہم اشاریوں میں تقسیم کیا گیا ہے ان سات کیٹگریز میں حکومتی حکمت عملی آپریٹنگ ماحول‘ بنیادی ڈھانچہ‘تحقیق‘ترقی‘قابلیت اور تجارت شامل ہیں ان کیٹگریز سے 122معیارات نکلتے ہیں.
انڈیکس میں 83ممالک حصہ لیتے ہیں یہ کامیابی سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (ایس ڈی اے آئی اے)کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کی حمایت کی تصدیق کر رہی ہے یہ اس بات کی بھی تصدیق ہے کہ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے اندر ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مسلسل جدت کے ساتھ ڈیٹا سے متعلق صلاحیتیں فراہم کی جارہی ہیں.



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر