لاہور پولیس کاتھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے 42رہنماؤں کی نظر بندی کیلئے مراسلہ ارسال

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی کے 42 رہنماوں اور کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کے مزید 5 رہنماوں اور کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات جاری کر دئیے۔پانچوں افراد کو30 دن کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن،مہر واجد، وقاص امجد اور ندیم بارا سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں خواتین ورکرز کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاو¿ن ڈویژن پولیس کی جانب سے ایک مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل افراد افواج پاکستان کیخلاف انتشار پھیلاتے ہیں۔

لوگوں کو نجی وسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان افراد کی وجہ سے لاءاینڈ آرڈر کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا ان کے 90 یوم کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پولیس اب تک 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں بھی لے چکی ہے۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں کو گھروں، دکانوں اور ڈیروں پر چھاپے مار کر حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے شاہدرہ،کوٹ لکھپت، مناواں، کینٹ ،ہربنس پورہ سے ورکرز کو حراست میں لیا۔پی ٹی آئی رہنماءشیخ وقاص اکرم اورخالدخورشید نے پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ سے سفری ضمانت کروالی۔ پی ٹی آئی کے دونوں رہنماوں کی 12اکتوبر تک ضمانت منظورہوئی ہے۔دونوں رہنما 12 اکتوبرکو مقامی عدالت میں پیش ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں پر سنگجانی ٹول پلازہ جلسہ کا مقدمہ درج تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 12رہنماؤں و کارکنوں کیخلاف مقدمات درج کئے تھے۔مقدمہ سب انسپکٹر خالد محمود کے بیان پر درج کیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ راستہ بلاک کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ ملزمان منع کرنے کے باوجود باز نہ آئے اور رش کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کرسیاں لگا کر بیٹھے تھے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہو رہا تھا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ میں غلام مصطفیٰ، تصور حسین، غلام محی الدین سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر