بھارتی فوج کے کمانڈرز کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستہ جنوبی سوڈان میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہے، بلیو ہیلمٹ میں پاکستانی امن دستہ کے ارکان نے سول آبادی کے تحفظ کیلئے پیچیدہ ماحول میں مشکل انجینئرنگ ٹاسک مکمل کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سول آبادی کا تحفظ امن مشن میں ہمیشہ پاکستانی امن دستوں کی اولین ترجیح رہی ہے، پاکستانی امن دستوں کے اہلکار دن رات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اڑھائی لاکھ بے گھر افراد کی خدمت میں مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن کے فورس کمانڈر بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستانی امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط میں پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف کیا، خط میں بھارتی آرمی آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورس کمانڈر کا اعتراف عالمی امن کوششوں میں پاک فوج کی ساکھ اور قابل اعتماد شراکت دار کا ثبوت ہے، پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر