امریکہ کا بنگلہ دیش کیلئے بڑی امداد کا اعلان

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) امریکہ نے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزارتِ خزانہ کے نائب سیکریٹری برینٹ نائمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈھاکا کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امریکہ کی جانب سے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی، ادارہ سازی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وفد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت بنگلہ دیش میں بہتر طرزِ حکمرانی، سماجی، انسانی اور معاشی مواقع کے فروغ کے لیے یہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ امداد 2021ء میں کیے گئے معاہدے کا حصہ ہے جس میں یو ایس ایڈ نے 2021ء سے 2026ء تک 954 ملین ڈالرز کی امداد کا وعدہ کیا تھا، جس میں سے 425 ملین ڈالرز پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر