جو مسودہ لیک ہوا اُس کے مطابق تو کوئی ان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں کرسکتا، بیرسٹرگوہر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی مسودہ شیئر نہیں کیا گیا، ہمارا مطالبہ تھا مسودہ دیا جائے تو ہم اُسے دیکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو مسودہ لیک ہوا، اُس کے مطابق تو کوئی بھی بندہ اِن کے ساتھ اتفاق رائے نہیں کر سکتا، مسودے کے تحت تو ججز کو جب مرضی ٹرانسفر کر دیا جائے، اس کے مطابق یہ جب چاہیں ججز کو ٹرانسفر کریں گے اور اگر کوئی انکار کرے گا تو اس سے استعفیٰ لے لیں گے، ایسے تو عدلیہ پر قدغن لگ جائے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ آئینی ترمیم عوامی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آئینی ترامیم نہیں ہے بلکہ آئین کو ریورس کرنے کی کوشش ہے، سربراہ جے یو آئی ف نے جو قدم اٹھایا وہ بہترین تھا، مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے مسودے کی کاپی مانگی، مولانا نے پی ٹی آئی کے سامنے کوئی شرط نہیں رکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عدلیہ کو کمزور کرنے کی کو شش کی جارہی ہے، خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں جو بات ہوئی وہ تو نہیں بتا سکتے، وزیر قانوں نے ہمیں کچھ بریف کیا لیکن اس کمیٹی کا کوئی کام نہیں کہ اس بل پر بات کرے، کمیٹی میں ان کیمرہ گفتگو ہوئی، ہم نے صرف سنا ہے اور کوئی تجویز نہیں دی، حکومت نے آج بھی ہم سے بل شئیر نہیں کیا، ہمارے ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں۔

بیرسٹر گوہر علی خان کہتے ہیں کہ صرف ہمارے دو اراکین اس وقت رابطے میں نہیں ہیں، ہمارے جن اراکین کے ساتھ رابطہ نہیں ان کے ووٹ اگر کاسٹ ہوتے ہیں تو وہ ہم نہیں مانتے، ہمارے بندے قائم ودائم ہیں، اگر کوئی آزاد رکن ہے لیکن وہ کسی جماعت کا حمایت یافتہ ہے تو وہ اسی پارٹی کو ہی سپورٹ کرے گا، 2 ستمبر کو ہم نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دی تھیں، ہم نے اپنی ہدایات کی کاپی کی مکمل فائل اسپیکر آفس میں بھی جمع کرائی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر