پارلیمان میں پھربولیاں لگ رہی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان میں خرید و فروخت کا عمل پھر جاری ہے۔

سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے ممبر سازی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں جاری کھیل کی مذمت کر رہے ہیں۔پارلیمان میں بولیاں لگ رہی ہیں، خرید و فروحت کا عمل ایک بار پھر جاری ہے، یہی لوگ ہیں جو بعد میں پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرتے ہیں۔پارلیمان میں موجود لوگوں کی اکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی۔ ملک کو امن، جمہوری آزادی، سستی بجلی اور مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو جنگ ہم نے چھیڑی ہے اس جدوجہد کا حصہ بنیں، ہمیں معیشت کی بحالی چاہیے، بجلی سستی چاہیے، جو بجلی بنتی نہیں اس کی قیمت قوم کو ادا کرنا پڑتی ہے۔مجھے نہیں پتا کہ اجلاس شروع ہوا ہے کہ نہیں، اس وقت اکثریت ان لوگوں پر مشتمل ہے جو فارم 47 کی پیداوار ہیں۔حکومت کا مسئلہ یہ ہے کہ ججوں کی مدت ملازمت بڑھا کر اپنے مقاصد حاصل کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج سے ڈیڑھ سال پہلے بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ پی ٹی آئی سے ہم نے الائنس کیا تھا، ان کے لوگ ہمیں چھوڑ گئے۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر