اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بلوچستان عوامی پارٹی (مینگل) نے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بی این پی مینگل نے آئینی ترامیم کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کی سینیٹ میں دو نشستیں ہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں آئینی ترامیم آج پیش کیے جانے کا امکان ہے، مجوزہ آئینی ترامیم ایوان میں لانے سے پہلے وفاقی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔



