سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلےپرعمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔اپنے بیان میں بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ جب ووٹ گنے ہی نہیں جائیں گے تو پھر دوتہائی اکثریت نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے کہا فیصلےپر عمل درآمد نہ ہوا تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، ریویو فائل کرنے سے سپریم کورٹ کا آرڈر معطل نہیں ہوسکتا۔بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کی لسٹ میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ پی ٹی آئی کے سمجھے جائیں گے، سپریم کورٹ کے 8 ججز نے مل کر پہلے آرڈر کی وضاحت دی ہے، فیصلےکے بعد تمام ارکان پی ٹی آئی کے پارلیمانی ارکان سمجھے جائیں گے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فیصلے کے بعد آرٹیکل 63 اے ارکان پر لاگو ہوجاتا ہے، پارلیمانی لیڈر اپنے ارکان کو کہے ووٹ نہیں دینا تو وہ ووٹ گنتی میں نہیں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے سینیٹرز کو کہہ دیا ہے کہ آئینی ترمیم میں ووٹ نہیں دینا، آئینی ترمیم میں ووٹ دیا تو ارکان کا ووٹ گنا نہیں جائیگا اور نااہل بھی ہوجائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نے بھی ارکان کو ووٹ نہ دینے کی ہدایت کی ہے، ریویو فائل کرنے کے فیصلے کی قانونی پوزیشن تبدیل نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر