ایران کا ایک اور سیٹلائٹ اب زمین کے مدار میں، سرکاری میڈیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تہران سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق چامران اول (Chamran-1) نامی یہ ریسرچ سیٹلائٹ آج ہفتہ 14 ستمبر کو کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔ نیوز ایجنسی روئٹرز نے لکھا ہے کہ ایران نے 2024ء کے دوران زمین کے مدار میں بھیجا گیا اپنی نوعیت کا یہ دوسرا سیٹلائٹ ایک ایسے وقت پر خلا میں بھیجا ہے، جب امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے یہ الزامات لگائے جاتے ہیں کہ ایران روس کو ایسے بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے، جو صرف چند ہی ہفتوں کے اندر اندر روسی یوکرینی جنگ میں ماسکو کی طرف سے کییف کے خلاف استعمال ہو سکتے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اس سیٹلائٹ کو ایران کی الیکٹرانک انڈسٹریز (SAIran) نے ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے اور اسے 550 کلومیٹر یا 340 میل کی بلندی پر زمین کے مدار میں چھوڑا گیا۔

ایران کا خلا میں کامیابی سے سیٹلائٹ بھیجنے کا دعویٰ

قبل ازیں ایران نے اسی سال جنوری میں بھی اپنا ایک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں چھوڑا تھا، اور اسے بھی ایک ریسرچ سیٹلائٹ قرار دیا گیا تھا۔

یہ سیٹلائٹ زمین کے مدار میں زمین سے 750 کلومیٹر کی بلندی پر چھوڑا گیا تھا۔ یہ وہ سب سے زیادہ بلندی ہے، جس پر ایران آج تک اپنا کوئی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں چھوڑنے کے قابل ہوا ہے۔
امریکی فوج کی طرف سے الزام لگایا جاتا ہے کہ ایران اپنے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والی جس بیلسٹک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، وہ لانگ رینج ہتھیاروں کو لانچ کرنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور ایسی صورت میں ممکنہ طور پر ایسے ہتھیاروں پر نیوکلیئر وارہیڈز بھی نصب ہو سکتے ہیں۔

امریکہ اور اس کی فوج کے اپنے خلاف ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایران کی طرف سے اکثر کہا جاتا ہے کہ اس کے مختلف سیٹلائٹس کا تحقیقی مقاصد کے لیے خلا میں بھیجا جانا کسی بیلسٹک میزائل کی مبینہ تیاری کے لیے استعمال ہونے والی کوئی ڈھال یا پردہ نہیں ہے بلکہ اس نے تو کبھی کوئی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔

ایران نے پہلا عسکری سیٹلائیٹ مدارمیں چھوڑ دیا

ایران مشرق وسطیٰ کے خطے کی ایک ایسی ریاست ہے، جس کا میزائل پروگرام اس پورے خطے کے سب سے بڑے میزائل پروگراموں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم ساتھ ہی یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایران کی طرف سے حالیہ برسوں میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کے جتنے بھی تجربے کیے گئے ہیں، ان میں سے متعدد تکنیکی خرابیوں اور مسائل کی وجہ سے ناکام بھی رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر