آصف زرداری جیل میں تھے تو ایئرکنڈیشن یا فریج کی سہولت میسر نہیں تھی، بختاور بھٹو

کراچی (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی کے ایک بیان پر ردِ عمل میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کے والد صدر آصف زرداری جب جیل میں تھے تو انہیں نہ ہی ایئرکنڈیشن کی سہولت میسر تھی، نہ ہی انسولین رکھنے کیلئے فریج دستیاب تھا۔

اپنے بیان میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری پر ہیروں کی انگوٹھیاں مانگنے کا جرم بھی ثابت نہیں ہوا تھا، تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں آصف زرداری کو عید پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں تھی جبکہ عدالت یہ اجازت دے چکی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی کا حال یہ ہے کہ ہفتے میں تین ملاقاتوں پر بھی رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔

اس سے قبل بانی پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ایئرکنڈیشن اور بہترین واش رومز کی سہولیات حاصل تھیں، انہیں صرف ہفتے میں تین ملاقاتیوں سے ملنے کی اجازت ہے جبکہ نواز شریف چالیس چالیس ملاقاتیوں سے ملتے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر