لاہور (نیشنل ٹائمز) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 71 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں لاہور، میانوالی، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال، راولپنڈی اور فیصل آباد میں کی گئیں، ان آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، میانوالی سے فتنہ الخوارج کا ایک اور فیصل اباد سے داعش کا ایک خطرناک دہشت گرد گرفتارکیا گیا، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ 2، ڈیٹونیٹر، 26 حفاظتی فیوز، 73 فٹ وائر، گولیاں اور اسلحہ ، موبائل فون اور نقدی برامد کی گئی۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگردوں کی شناخت عبدالکریم، عثمان، عمران صدیقی، شانی، شوکت، احمد خان، ۔
شیراز محمود، سعید الرحمان اور مستجاب کے نام سے ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 978 کومبنگ آپریشنز کے دوران 78 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جب کہ کومبنگ آپریشنز میں 34 ہزار 694 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رواں ماہ 7 ستمبر کو پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 33 دہشت گرد گرفتار کی تھے، ادارے کی جانب سے لاہور، گجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، رحیم یار خان اور بھکر کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، دھما خیز جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر، 26 حفاظتی فیوز وائر، ہزاروں گولیاں اور بڑی مقدار میں اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی جب کہ اس دوران پکڑے جانے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی شناخت خبیب احمد، سیف اللہ، ظہیر احمد، احمد، حافظ مطلوب، حمزہ جاوید سے ہوئی۔



