پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ضلع اورکزئی کا دورہ جہاں انہوں نے فوج نے وادی تیراہ اور گردونواح میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں حصہ لینے والے فوجیوں سے ملاقات کی اور اُن کے عزم و حوصلے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداد دہشت گردی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی اور ضم شدہ اضلاع میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے افسران اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن کے بلند حوصلے اور ہر قسم کے خطرے کے خلاف موثر جواب دینے کی تیاری کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے خیبرپختونخوا مین پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے فوج کے شہداء،غازیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی عظیم قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، شہداء کی قربانیاں انتہائی لگن اور جذبے کے ساتھ لڑنے کے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج خیبرپختونخوا پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور سیکورٹی فورسز کی مدد میں مقامی آبادی کی حمایت کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن کو برقرار رکھنے میں عمائدین کا مثبت کردار ضروری ہے۔ اس سے قبل اورکزئی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا ء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
میجر طفیل محمد کا 68 واں یوم شہادت، وزیراعظم و سروسز چیفس کا خراجِ عقیدت
صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر