خیبرپختونخوا ہ میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علماءاسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی قرار دیدیا، یہ جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا ہ میں گورنر راج لگانے کے حالات نہیں ہیں۔
آئینی ترمیم کے حوالے سے بھی اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے گزشتہ روز اپنا موقف واضح کردیا ہے ان کا کہنا تھاکہ ہم نے آئینی ترمیم کے حوالے سے اپنی اصلاحات تجویز کی ہیں اگر ہماری تجاویز پر آئینی ترمیم ہوئی تو ہم اس پر غور کریں گے۔ خیبر پختونخوا ہ میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں مختلف اضلاع میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز افغانستان سے مذاکرات کیلئے اپنا وفد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔علی امین گنڈاپور نے وفد بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کرکے جو خون بہہ رہا ہے اسے روکیں گے۔ انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں متعدد بار وفد بھیجنے کی درخواست کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایپکس کمیٹی کی متعدد اجلاسوں میں کہا کہ ہماری پولیس اور عوام کا اعتماد ختم ہو چکا تھا۔ آپ معاملات کو کہاں لے کر جا رہے ہیں، مگر انھیں پرواہ ہی نہیں تھی۔ ہمارا خون بہہ رہا ہے، مگر انھیں پرواہ ہی نہیں ہے۔ میں نے کہا تھاکہ افغانستان سے بات کرو، وہ ہمارے پڑوسی ہیں، مجھے وفد بھیجنے دو، مگر انھیں پرواہ ہی نہیں ہے کیونکہ خون ہمارا بہہ رہا تھا۔
علی امین گنڈا پورنے سوال کرتے ہوئے کہاتھا کہ کیا ہمارے لوگوں کا خون پانی ہے؟ میں کب تک برداشت کروں گا۔ آپ کی اپنی پالیسی ہے تو اپنی پالیسی اپنے پاس رکھو، وہی پالیسی جس کی وجہ سے ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ کو پرواہ ہی نہیں۔ میں اعلان کرتا ہوں کہ اب میں خود افغانستان سے بات کروں گا۔ میں بطور صوبہ بات کروں گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر