غزہ کے 22 ہزار زخمی تاحیات صحت یاب نہیں ہوسکیں گے، ڈبلیو ایچ او

غزہ(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے انکشاف کیا ہے کہ وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں غزہ میں اب تک تقریباً ایک چوتھائی زخمیوں کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوگئیں، وہ تمام زندگی اس زخم، درد اور تکلیف کے ساتھ جینے پرمجبور ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی نئی رپورٹ میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں جنگ کے زخمیوں میں سے بچوں، بزرگوں، خواتین سمیت 22 ہزار زخمی کبھی بھی تاحیات زخموں کے ساتھ باقی ماندہ زندگی گزاریں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان زخمیوں میں سے زیادہ تر کے اعضا کاٹنے پڑے ہیں جب کہ کچھ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور عمر بھر کے لیے معذور ہوگئے۔ اسی طرح کی متعدد کو دماغی چوٹیں آئیں اور اکثر بری طرح جھلس گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایسے زخمی عمر بھر مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکیں گے لیکن ان کو معاشرے کا فعال فرد بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ او سمجھتا ہے کہ انھیں طویل مدت تک بحالی کی خدمات فراہم کی جائیں تو ان کے زخم کسی حد تک بھر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے اب صرف 17 باقی رہ گئے وہ بھی جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہیل چیئرز، بیساکھیوں اور بحالی کے دیگر آلات ضرورت کے صرف 13 فیصد دستیاب ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر