جاسوسی کا الزام، روس نے برطانیہ کے 6 سفیروں کو ملک بدر کردیا

ماسکو (نیشل ٹائمز) یوکرین جنگ میں مغربی ممالک کی بڑھتی مداخلت کے بعد روس نے برطانیہ کے 6 سفیروں کو ملک بدر کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق روس نے یوکرین جنگ میں بڑھتی مداخلت کے تناظر میں برطانیہ کے 6 سفارت کاروں کے اجازت نامے واپس لے کر انہیں ملک بدر کردیا۔ خبر کے مطابق روس کی وفاقی سیکیورٹی سروس ایجنسی کا کہنا ہے کہ جن سفیروں کے اجازت نامے واپس لیے گئے ان پر جاسوسی کا الزام ہے اور ان کی سرگرمیوں سے ملکی سلامتی کو خطرہ تھا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغرب کی جانب سے یوکرین کو روس سے جنگ کےلیے مزید ہتھیار دینے اور انہیں روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیئے جانے کی خبریں ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم اس حوالے سے امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات میں بات بھی کریں گے۔

روسی صدر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین کو مغربی ساختہ دور مار میزائلوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دی تو اسے نیٹو کی روس سے جنگ سمجھا جائے گا اور پھر ہم اس حوالے سے مناسب فیصلہ لیں گے۔

علاوہ ازیں ماسکو میں قائم برطانوی سفارت خانے اور برطانوی حکومت نے اب تک اپنے سفیروں کے نکالے جانے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
یوم عاشور صبر، ایثار، حق گوئی پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے: صدر، وزیراعظم
اقوام متحدہ نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کے انخلا کا عمل عارضی طور پر معطل کر دیا
دشمن کی دشمنی محض معاہدے پر دستخط سے ختم نہیں ہوتی: ایران
امریکی صدر ٹرمپ کا پھر ایران کو سویابین اور گندم بیچنے کا دعویٰ
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 235 ہوگئی، 4 ہزار سے زائد افراد زخمی
واشنگٹن چاہتا ہے خلیجی ممالک ایران بارے حکمت عملی کی حمایت کریں: امریکی تھنک ٹینک
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر