نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت کی سپریم کورٹ نے آج بروز جمعہ دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ایک اہم سیاسی مخالف اروند کیجریوال کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔
اروند کیجریوال کی گرفتاری، امریکہ اور بھارت میں تکرار جاری
کیجریوال مہینوں سے ان الزامات کے تحت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں کہ ان کی عام آدمی پارٹی نے دہلی میں شراب کی فروخت کے لیے لائسنس کے بدلے بھاری رشوت لی۔
کیجریوال اور ان کی پارٹی ان الزامات کی تردید کرتی ہے۔
دو ججوں پر مشتمل بنچ نے فیصلہ دیا کہ کیجریوال کی گرفتاری گو کہ قانونی ہے لیکن جب تک وہ الزامات ثابت نہیں ہوجاتے انہیں رہا کر دیا جائے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس سوریہ کانت نے فیصلے میں کہا، ”طویل عرصے تک قید، آزادی سے غیر منصفانہ محرومی کے مترادف ہے۔



