عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگّس ہیں، ان کو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا، عمرایوب

لاہور (نیشنل ٹائمز) قائد حزب ا ختلاف و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف تمام کیسز بوگّس ہیں، انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جتنی دیر جیل میں رکھیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے ، ہمارے ممبران کو پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے گرفتار کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اسی شہر میں پڑھتا رہا ، 8 فروری کو عوام نے ان کے چیپٹرز بند کر دیے ، سانحہ پارلیمنٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز بوگّس ہیں انکو کل یا پرسوں رہا ہو جانا چاہیے تھا۔ عمر ایوب کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کسی مقدمہ میں کوئی کردار نہیں ہے ، آئی پی پیز معاہدے ن لیگ کے دور اور پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ، اس معاہدے کے تحت آپ بجلی بنائیں یا نہ بنائیں آپ کو پیمنٹ ہو جاتی ہے ، میں وزیر توانائی تھا تو ریٹ اڑھائی سینٹ پر لے آئے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر