تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس او نے پی آئی اے 29.4ارب روپے لینے ہیں،تیل بند کردیں گے تو پی آئی اے کی سروسز بند ہو جائیں گی،بھاری رقم کے باوجود ہم ان کو تیل فراہم کررہے ہیں،امید ہے اس سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔مصدق ملک نے کہاکہ ڈالر قیمت مستحکم ہو چکی تیل کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،تیل کی قیمتوں میں کمی کاپورا فائدہ عوام کو دیا جائے گا، بینکوں کو سود کی مد میں بھی رقم ادا کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کسی بھی ملک سے پاکستان کو رعایتی نرخ پر تیل فراہم نہیں کیا جارہا۔وزیرپیٹرولیم کا کہناتھا کہ پیٹرول کی قیمت کا 2چیزوں سے تعین ہوتا ہے،ہمیں تیل بین الاقوامی قیمت پر ملتا ہے،کویت کے ساتھ ہماری ایک ڈیل ہے، سعودی عرب سے گہرے تعلقات ہیں، سہولیات لیتے رہتے ہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہمارے گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہورہی ہے،گھروں میں جو گیس دے رہے ہیں اس میں بھی کمی آ رہی ہے،جو نئی گیس تلاش کرتے ہیں وہ پائپ لائن میں نہیں ڈالی جا سکتی،امپورٹڈ گیس جس قیمت پر مل رہی ہے وہ کوئی خریدنے کو تیار نہیں،ہمارے پاس ایل این جی ضرورت سے زائد ہے،نئے گیس کنکشنز پر پابندی لگی ہوئی ہے،نئے کنکشنز ایل این جی گیس کے دیئے جارہے ہیں ، قدرتی گیس کے نہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر