جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا، جہاں جہاں سے آرڈر آیا، اُن پر آرٹیکل 6 لگائیں، علی محمد خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو اس پر لگائیں جس نے رات پارلیمنٹ پر دھاوا بولا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح نو اپریل کو کھڑا تھا آج بھی کھڑا ہوں، ہم بھاگنے یا چھپنے والوں میں سے نہیں ہیں، جمہوریت کا مقدمہ لڑنے کے لیے ایوان میں آیا ہوں، کل رات بھارت نے نہیں پاکستانی اداروں نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا، جو ہوا وہ جمہوریت کا نائن الیون تھا، 10 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کل جو ہوا وہ پاکستان کی تاریخ کا بھیانک باب ہے کیوں کہ اسرائیل یا ہندوستان نہیں بلکہ پاکستان سے نقاب پوش ایوان میں گھس کر ممبران کو لے گئے۔
علی محمد خان کہتے ہیں کہ بھارت، اسرائیل یا امریکہ سے لوگ نہیں آئے، وہ نقاب پوش کون تھے جو پاکستان کے ایوان میں گھس گئے اور یہاں سے ہمارے لوگوں کو اُٹھا کر لے گئے، یہ حملہ عمران خان پر نہیں، عامر ڈوگر پرنہیں، شیخ وقاص اکرم یا صاحبزادہ حامد رضا پر نہیں، یہ حملہ سپیکر صاحب آپ پر ہے، وزیراعظم اور شہید بینظر کے بیٹے بلاول بھٹو پر ہے، یہ پاکستان، آئین اور جمہوریت پر حملہ ہے، میرا مطالبہ ہے کہ کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا جہاں جہاں سے آرڈر آیا اُن پر آرٹیکل 6 لگائیں۔

انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی مطالبہ کیا کہ آپ اس معاملے پر کھڑے ہو جائیں، کل آپ کے بھائیوں کو یہاں سے اٹھایا گیا، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر اور سامنے سے اٹھایا گیا، مولانا نسیم علی شاہ اور جمشید دستی کو مسجد سے گرفتار کیا گیا، اگر جناح ہاؤس پہ حملہ پاکستان پہ تھا تو پارلیمنٹ پہ حملہ تھا تو کیا یہ پاکستان پر حملہ نہیں ہے؟ درخواست ہے آپ اپنا کردار ادا کریں، اگر آپ کھڑے نہیں ہوتے تو پارلیمنٹ کو تالا لگا کے چلے جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر