لیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

لندن (نیشنل ٹائمز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا دورہ کابل پاکستان کوبہت مہنگا پڑا۔


اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ فیض حمید حکومت کی اجازت کے بغیر نہیں جا سکتے تھے، ممکن نہیں کہ صدر اور وزیراعظم کی بغیراجازت دہشتگردی میں ملوث 100 سے زائد مجرموں کو رہا کردیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف آپریشن کے دوران مفرور کالعدم ٹی ٹی پی کے 35 سے 40 ہزارلوگوں کوبھی واپس آنے کی اجازت دی، آپریشن ضرب عضب، ردالفساد کے سبب 2017 تک دہشت گردحملے تقریباً ختم ہوچکے تھے، دہشت گردوں کی رہائی اور واپس ملک آنے دینے کے سبب ملک میں دوبارہ دہشت گردی نظرآرہی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیض حمید ہوں یا ملوث دیگر افراد ان کے خلاف جو بھی ہوگا قانون کے مطابق ہوگا، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہوں یابانی پی ٹی آئی ملوث ہوئے تو بھی یقین ہے ان کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر