سینیٹ کمیٹی خز انہ نے خشک دودھ پر17فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز مسترد کردی،پولٹری فیڈ پر سیلز ٹیکس کی17فیصد شرح بھی مسترد ،ٹیکس کو پرانی سطح پر بحال رکھنے کی سفارش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے خشک دودھ پر17فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا جبکہ پولٹری فیڈ پر سیلز ٹیکس کی17فیصد شرح کو بھی مسترد کرتے ہوئے ٹیکس کو پرانی سطح پر بحال رکھنے کی سفارش کر دی،کمیٹی نے ڈیلرز، ہول سیلرز کی آمدن پر 0.25فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی جبکہ ملازمت پیشہ طبقہ کے اخراجات پر ٹیکس عائد کرنے کو بھی مسترد کردیا،کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کو ٹیکس چھوٹ شیڈول سے نکالنے کی ہدایت کی،کمیٹی نے فنانس بل کا شق وار جائزہ مکمل کر لیا،آئندہ ہفتے موخر کی گئی شقوں کاجائزہ لیاجائے گا جبکہ کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کو بھی سنا جائے گا،کمیٹی اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا مرغی کی قیمت زیادہ ہونے پر پولٹری ایسوسی ایشن حکام پر برس پڑے،کامل علی آغا نے کہا کہ اس وقت جس ریٹ پر مرغی چلی گئی ہے وہ نامناسب ہے، انہوں نے چیخیں نکال دی ہیں، رمضان میں روزے داروں پرظلم کیا ہے،یہ ظالم لوگ ہیں، یہ قوم کی آواز سن ہی نہیں رہے۔جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں فنانس بل کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرنٹ میڈیا کی جانب سے اپنے ملازمین کو دیئے گئے اخراجات پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا ،ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اخباروں کی جانب سے ٹی اے ڈی اے پر ٹیکس عائد کئے جانے کی تجویز ہے،رکن کمیٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی کو تو ٹیکس سے چھوڑ دیں ٹیکس کلیکشن کیلئے غریب کا گلا نہ گھونٹیں، ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جو رقم فکس بنیادوں پر ملتی ہے اس پر ٹیکس چھوٹ ختم کررہے ہیں،اس میں سفری، انٹرٹینمنٹ اور دیگر الائونسز پر ٹیکس عائد کیا جارہا ہے، یہ پہلے سے فنانس بل کی شق 12 میں موجود ہے،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ یہ پہلے سے نہیں بلکہ اس فنانس بل کا حصہ ہے،ہم قانون ساز ہیں جو قانون غلط بنا اس کو تبدیل کریں اور ملازمین کو فائدہ دیں،کمیٹی نے ملازمت پیشہ طبقہ کے اخراجات پر ٹیکس عائد کرنے کو مسترد کردیا۔ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے فنڈز پر ٹیکس چھوٹ دینے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کیا سیاسی جماعتوں نے آپ سے یہ ٹیکس چھوٹ مانگی ہے؟ ہر شخص ہم سے فون کرکے پوچھتا ہے کہ آپ ٹیکس چھوٹ لے رہے ہیں، کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کو ٹیکس چھوٹ شیڈول سے نکالنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران پولٹری ایسوسی ایشن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 54 آئٹمز پر سیلز ٹیکس دس فیصد سے17 فیصد کردیاگیا ہے، ہماری مشینری پر سیلز ٹیکس بڑھا دیاہے، سیلز ٹیکس واپس کم کیا جائے،سینیٹر کامل علی آغا مرغی کی قیمت زیادہ ہونے پر پولٹری ایسوسی ایشن حکام پر برس پڑے،کامل علی آغا نے کہا کہ اس وقت جس ریٹ پر مرغی چلی گئی ہے وہ نامناسب ہے، ہم چاہتے ہیں مشینری زیادہ سے زیادہ آئے، انہوں نے چیخیں نکال دی ہیں، رمضان میں روزے داروں پرظلم کیا ہے،یہ ظالم لوگ ہیں، یہ قوم کی آواز سن ہی نہیں رہے۔ کمیٹی نے پولٹری فیڈ پر سیلز ٹیکس پرانی سطح پر بحال رکھنے کی سفارش کردی۔اجلاس کے دوران 850 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی زیرغور آیا، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں مقامی طور پرگاڑیوں کے پرزہ جات کی درآمد پرکوئی پابندی نہیں، یکم جولائی سے ٹیکسوں میں کمی کے حوالے سے صارف کو فائدہ ملنے کا امکان ہے،گاڑیوں پر کم کئے گئے ٹیکسوں کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،کمیٹی نے وزارت صنعت کو آٹو سیکٹر کے ساتھ مل کر ڈیلیشن پروگرام کا معاملہ اٹھانے کی سفارش کر دی۔اجلاس کے دوران خشک دودھ پر سیلز ٹیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا،کمیٹی نے خشک دودھ پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا،کمیٹی نے ڈیلرز، ہول سیلرز کی آمدن پر 0.25 فیصد انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے فنانس بل کا شق وار جائزہ مکمل کر لیا،آئندہ ہفتے موخر کی گئی شقوں کاجائزہ لیاجائے گا،آئندہ ہفتے کاروباری تنظیموں کے نمائندگان کو بھی سنا جائے گا۔(ع ا)



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر