خاتون انفلوئنسر سے تعلقات پر اطالوی وزیر مستعفی

روم (نیشنل ٹائمز) اٹلی کے وزیر ثقافت جینارو سنجیلیانو ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون کے ساتھ تعلقات کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
جینارو نے جمعہ کو اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ ’ان تکلیف دہ ایام کے دوران میں طویل اور سنجیدہ غور کے بعد میں نے بالآخر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
جینارو خاتون وزیر اعظم کی حکومت میں مستعفی ہونے والے پہلے وزیر ہیں۔ مستعفی وزیر کے مطابق وہ اپنی عزت کے دفاع اور اپنی شفافیت ثابت کرنے کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں پٹیشن داخل کریں گے۔
جینارو پر جس انفلوئنسر کے ساتھ تعلقات کا الزام ہے ان کی عمر اکتالیس سال اور نام ماریا روزاریا ہے۔جینارو نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال مئی میں ماریا کے ساتھ ان کا ”جذباتی تعلق“ بن گیا تھا، تاہم انہوں نے جولائی کے آخر اور اگست کے اوائل میں اس پر روک لگا دی ۔
ماریا نے اگست کے آخر میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں دعویٰٰ کیا تھا کہ انہیں وزیر ثقافت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے تاہم جینارو نے فوری طور پر اس کی تردید کی تھی۔جواب میں ماریا نے وزیر ثقافت جینارو کے ساتھ بہت سی تصاویر پوسٹ کر دیں جو مختلف عوامی تقریبات کے موقع پر لی گئی تھیں۔ علاوہ ازیں ماریا نے ای میلز اور سفری ٹکٹ بھی ظاہر کر دیئے۔
بدھ کو ایک انٹرویو میں مستعفی وزیر جینارو نے دستاویزی ثبوت دکھا کر باور کرایا کہ انہوں نے ماریا کے اپنے ساتھ تمام سفر کے اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور اس سلسلے میں ریاست کا ایک یورو بھی خرچ نہیں کیا گیا۔جینارو کا کہنا تھا کہ ’پہلی شخصیت جس سے مجھے معذرت کرنی چاہیے وہ ایک غیر معمولی شخصیت ہے اور وہ میری اہلیہ ہیں‘۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر