ایک سے دو ہفتوں میں عمران خان قانونی طور پر رہا نہ ہوا تو ہم خود رہا کروائیں گے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایک سے دو ہفتہ میں عمران خان قانونی طور پر رہا نہ ہوا تو ہم خود عمران خان کو رہا کروائیں گے، میں لیڈ کروں گا، پہلی گولی کھاؤں گا، پیچھے نہیں ہٹنا۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تمہارا باپ بھی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا، جس کو تم باپ سمجھتے ہو وہ بھی نہیں کر سکتے، جنرل فیض کیا ہمیں جہیز میں ملا تھا؟ فیض حمید تمھارا آدمی تھا، اسے جنرل تم نے بنایا، اسے ڈی جی تم نے بنایا، اپنا ادارہ ٹھیک کرو۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے تم میں نفرت تھی، مجھ پر تشدد کرکے جو بیان لینا چاہتے تھے وہ اگلے جلسے میں بتاؤں گا، میں تمہیں ننگا کروں گا، تم آئین کو نہیں مانتے تو ہم بھی آئین کو نہیں مانتے، جو تمہیں مارے اسے ماریں، اب دما دم مست قلندر ہوگا، کال کا انتظار کرو، ہمارا اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا، مریم نواز میں آرہا ہوں، این او سی ملے نہ ملے لیکن پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، ہمارے پٹھانوں کا اصول ہے ڈھول بھی لاتے ہیں اور بارات بھی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پختونخوا کی عوام نے اپنی طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری ہونے سے بچایا، پختونخوا میں ہماری مکمل گرپ ہے کسی کا باپ بھی کسی کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، خدا کی قسم خون بھی بہائیں گے لیکن تمھیں تمھارے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، ہم یہ این آر او قبول نہیں کرتے، ہم قوم کے یہ لوٹے ہوئے ہزاروں ارب واپس نکلوائیں گے، یہ جو امریکہ کے غلام ہیں ان کو واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کیوں کہ وہ حق کے ساتھ ہے، سب کو پتا چل گیا نہ جب زور دکھاتے ہیں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں، اعظم سواتی کیلئے 7 بجے گیٹ کھولے اور کہا عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام کو روک لے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر