کل تاریخی جلسے میں ہم نے ثابت کرنا ہے کہ حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے

پشاور (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ کل تاریخی جلسے میں ہم نے ثابت کرنا ہے کہ حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے، ہم اپنی نسلوں کو ڈاکو لٹیروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، جو ان کو لاتے ہیں ان کو بھی پیغام ہے بس بہت ہوگیا، فرسودہ نظام کو باربار لا کر زیادتی کی گئی اس سے آزادی لینی ہے۔
انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کل 8ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر ایک تاریخی جلسہ ہوگا، جس سے ہم نے ثابت کرنا ہے کہ حقیقی آزادی لے کر دم لیں گے، اس ملک میں فرسودہ نظام کو باربار لا کرجو زیادتی کی گئی ہے، ہم نے اس سے آزادی لینی ہے۔ ابھی آپ دیکھ لیں عمران خان کی حکومت میں جس طریقے سے ملکی معیشت اوپر جارہی تھی، ملک میں روزگار تھا، کاروبار تھا، بجلی تھی، گیس تھی، اس کے بعد سازش کے تحت رجیم چینج ہوئی اور ملک کا کیا حال کردیا گیا۔

وہی لوگ جنہوں نے ملک کو باربار لوٹا اور یہاں تک پہنچایااور ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا، انہی لوگوں کو دوبارہ بٹھا کر ملک کی معیشت تباہ کردی گئی۔ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، امن وامان کے حالات آپ کے سامنے ہیں، عمران خان اور آج کے وقت کا موازنہ کرلیں۔ عوام ہر حال میں جلسے میں پہنچیں، ہم اپنی نسلوں کو ڈاکو لٹیروں کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، جو ان کو لاتے ہیں ان کو بھی پیغام ہے بس بہت ہوگیا۔
آج پھر ان کو این آراو دیا گیا ہے، ملک کو لوٹنے والوں کو باربار این آراو دیا جاتا ہے، وہ ہمارا پیسا لوٹے اور ان کو این آراو دیں ، آپ ان کے ساتھ شریک ہوجاتے ہیں، اس پیسے کے اندر اپنا حصہ لے کر آپ پھر ان کو این آراو دیتے ہیں ، یہ کام اب بند ہوگا۔ جس طرح 8فروری کو ثابت کیا تھا کہ ظلم جبردھاندلی کے باوجود ووٹ دیا، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوگیالیکن آپ لوگوں نے دنیا کو ثابت کیا گیا عمران خان کے ساتھ ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر