تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے‘پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے دیے گئے استعفے میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں اور کیسز میں عدالت پیشیاں سمیت دیگر وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمر ایوب کا کہنا ہے کہ کام کی بھاری ذمہ داریاں ہونے کے باعث مستعفی ہورہا ہوں لیکن پارٹی ورکر کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا، امید ہے پارٹی کے اہم عہدے پرکوئی اور شخص مزید بہتر فرائض سرانجام دے سکتا ہے انہوں نے اپنے استعفے میں عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کو بھی پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا لیکن منظور نہیں ہوا عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے استعفیٰ منظور کیا۔

یاد رہے کہ 27 جون کو عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور پارٹی کے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ کے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا انہوں نے عہدوں سے مستعفی ہونے کا خط ”ایکس“ پر پوسٹ کیا تھا عمر ایوب نے بتایاکہ انہوں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو بھیجا تھا وہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں نبھانا چاہتے ہیں۔


تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کے نام اپنے خط میں انہوں نے لکھا تھا کہ بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور کرنے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے مکمل توجہ درکار ہے اس لیے سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا تاہم تحریک انصاف کے لیے کارکن کے طور پر کام جاری رکھوں گا. انہوں نے لکھا کہ سیکرٹری جنرل ایسی شخصیت کو بنایا جائے جو پارٹی کی تنظیم نو کرے نیا سیکرٹری جنرل پارٹی کو جلد ہونے والے انتخابات کے لیے تیار کرے بعد ازاں تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمر ایوب کے بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش کی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر