اسلام آباد (نیشنل ٹائمز ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرنچائز سسٹم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا جس کے بعد بی آئی ایس پی کا فرنچائز سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اب اب رقم براہ راست نکلوا سکیں گے، اس مقصد کے لیے بی آئی ایس پی کے وظائف تقسیم کرنے کے لیے چھ بینکوں سے معاہدے طے پا چکے ہیں، بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈر کا وظیفہ بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوگا اس کے علاوہ وظائف کی تقسیم ایزی پیسہ، جاز کیش سے بھی ہوگی۔
بتایا گیا ہے کہ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے فرنچائز سنٹرز کے خفیہ دورے کیے تھے، روبینہ خالد نے فرنچائز سنٹرز پر خواتین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا، فرنچائز سنٹرز پر خواتین نے روبینہ خالد سے کرپشن کی شکایات کی تھیں، جس کے بعد بی آئی ایس پی کے تمام پروگراموں کے صارفین کو براہ راست ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ ہوا، رقوم کی براہ راست منتقلی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔



