پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ( ن) کے رہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک عرصے سے جلسہ ،جلسہ کاراگ الاپ رہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کئی گروپوں میں تقسیم ہوچکی ہے،ہرگروپ پی ٹی آئی پرقبضہ کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں ماررہاہے،پی ٹی آئی والے دن رات رنگ برنگی بڑھکیں مارتے ہیں،رنگ بازی اورشعبدہ بازی کرناچاہتے ہیں،جلسہ ضرورکریں لیکن آئین وقانون کے دائرہ سے باہرنہ نکلیں،انتظامیہ پرامن جلسے کیلئے پوری مددفراہم کرے گی،جلسے کے دوران آئین وقانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سے قانون کے مطابق نمٹاجائیگا،ماضی میں اسلام آبادکے امن کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی،اسلام آبادمیں جلسوں ،دھرنوں کے دوران کاروبارزندگی کومفلوج کیاگیا،جلسے کی جگہ شعبدہ بازی کررہے ہیں،پی ٹی آئی کاہررہنمابڑھکیں ماررہاہے،خیبرپختونخواحکومت اپنی 6ماہ کی کارکردگی توعوام کوبتائے،وزیراعلیٰ بتائیں 6 ماہ کی حکومت میں عوام کوکیاسہولیات دیں،خیبرپختونخوا کے عوام کے پیسوں سیکرینیں لاکراسلام آبادپرچڑھائی کی اجازت نہیں دی جائیگی،دوسروں پرسوال اٹھانے کی بجائے بتایاجائے کہ 13 سالہ حکومت میں خیبرپختونخوامیں کیاکیا جواب دیاجائے کہ خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ بدامنی کیوں ہے؟۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر