عمران خان نے پارلیمانی اور سیاسی امور کو الگ کر دیا، سلمان اکرم راجہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل نامزد

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی سٹرکچر کے حوالے سے اہم فیصلے کر لئے، سابق وزیراعظم نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، بانی پی ٹی آئی کے فیصلوں کے مطابق نوٹیفکیشن جلسے کے بعد جاری کئے جائیں گے،عمران خان نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کر دی اور انہیں سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا،سلمان اکرم راجہ بطور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کی سربراہی میں تھنک ٹینک تشکیل دیا جائیگا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رؤف حسن کی سربراہی میں تھینک ٹینک تشکیل دیا جائے گا۔

روف حسن حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر کا اجراءاور انتخابی معاملات بھی دیکھیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کیا گیاتھا۔ بیرسٹر گوہر چیئرمین ، عمر ایوب کے سیکرٹری جنرل کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیاتھا۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی خیبرپختونخواکے صدر منتخب ہوئے تھے۔ انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے چاردرخواستیں جمع کرائی گئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی نے عمر ایوب کوپارٹی کا سیکرٹری جنرل نامزد کیاتھا، عمر ایوب کو پارٹی اجلاس میں سیکریٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ پارلیمانی اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کراوئی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کے تمام قائدین نے متفقہ طور پر عمر ایوب کے جنرل سیکرٹری رہنے پر آمدگی کا اظہار کیا تھا۔بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں قومی اسمبلی میں عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر منتخب کر کے سپیکر آفس میں نام جمع کرادیا تھا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست کیلئے سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب خان کا نام سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کرا دیا تھا۔لیڈر آف اپوزیشن کا نام ملک عامر ڈوگر نے جمع کرایاتھا۔ اس موقع صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر