سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ سیکرٹری خارجہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینئر سفارت کار آمنہ بلوچ کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا،تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا،آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق آمنہ بلوچ 11 ستمبر سے سیکرٹری خارجہ کے عہدے کا چارج لیں گی۔فارن سروس آف پاکستان کی بی ایس-22 گریڈ کی افسر آمنہ بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں خارجہ امور کی سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔
آمنہ بلوچ بیلجیئم اور یورپی یونین میں بطور سفیر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔وزاعظم شہباز شریف نے نئی سیکریٹری خارجہ کیلئے آمنہ بلوچ کے نام کی منظوری دی تھی اس کے علاوہ وزیر اعظم نے دیگر نئے سفرا کی تعیناتی کی منظوری بھی دی تھی۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس اور جانباز خان برونائی میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ محمد سلیم کینیڈا میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ہوں گے۔

اسی طرح کویت میں تعینات پاکستانی سفیر ملک فاروق جنوبی افریقہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے جبکہ یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی بیلجئیم اور یورپی یونین میں نئے سفیر ہوں گے۔موجودہ سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی 10 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ محمد سائرس سجاد قاضی کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تعینات کردیا گیاتھا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر چیئرمین ایف پی ایس سی کی تعیناتی کی منظوری سے تقرری کی گئی تھی۔بتایا گیا تھا کہ چیئرمین ایف پی ایس سی کا عہدہ طویل عرصہ سے خالی تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اختر نواز ستی کی تقرری آئندہ 3 سال کیلئے کی گئی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر